Saturday, December 25, 2021

Me unhi mast naghmy lutata rhoo tum mujy dekh kar muskrati rho

 شاعر۔ساحرلدھیانوی 

خوبصورت آواز .مہندرکپور

For you 😊👇

تم اگر ساتھ دینے کا وعدہ کرو

میں یونہی مست نغمے لٹاتا رھُوں


تم مجھے دیکھ کر مسکراتی رھو

میں تمہیں دیکھ کر گیت گاتا رھُوں


کتنے جلوے فضاؤں میں بکھرے مگر

میں نے اب تک کسی کو پکارا نہیں

تم کو دیکھا تو نظریں یہ کہنے لگیں

ھم کو چہرے سے ھٹنا گوارا نہیں

تم اگر میری نظروں کے آگے رھو

میں ھر اک شئے سے نظریں چراتا رھُوں


میں نے خوابوں میں برسوں تراشہ جسے

تم وھی سنگِ مَرمَر کی تصویر ھو

تم نہ سمجھو تمہارا مقدر ھُوں میں

میں سمجھتا ھُوں تم میری تقدیر ھو

تم اگر مجھ کو اپنا سمجھنے لگو

میں بہاروں کی محفل سجاتا رھُوں


تم اگر ساتھ دینے کا وعدہ کرو

میں یونہی مست نغمے لٹاتا رھُوں


تم مجھے دیکھ کر مسکراتی رھو

میں تمہیں دیکھ کر گیت گاتا رھُوں

No comments:

Post a Comment

WHY YOU ANGRY