Friday, March 13, 2020

DC GHOTKI IMPOSED BAN ON LARGE GATHERING IN MARRAIGE. SPORTING. JASAAS IN DISTRICT DUE TO CORONA VIRUS

گھوٹکی 13 مارچ 2020: ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع مین عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم نے ایک پبلک سرکیولر جاری کرتے ہوئے  (Sindh Epidemic Act, 2014) سندھ ایپیڈیمک ایکٹ 2014 کے سیکشن 10 کے تحت ضلع بھر میں 31 مارچ 2020 تک شادی کی تقاریب، کھیلوں کے مقابلون اور مذہبی جلسوں سمیت ہر قسم کے عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے. اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کرنے کے لئے جاری کئے گئے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے امکانی پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایسے تمام پروگرام ملتوی کئے جائیں. 

پریس ترجمان
ضلعی انتظامیہ گھوٹکی




No comments:

Post a Comment

WHY YOU ANGRY