قرآن میں مذکور 13 قسم کے دل ایک قرآنی ریسرچ کےمطابق ‘اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں 13 دلوں کا ذکر کیا ہے۔ یہ 13 قسم کے لوگ ہیں۔ آپ اللہ کی طرف سے 13 لوگوں کی تقسیم ملاحظہ کیجیے. *1- قلب سلیم* اللہ کی نظر میں پہلا دل قلب سلیم ہے۔یہ وہ دل(لوگ)ہیں جو کفر‘نفاق اور گندگی سےپاک ہوتے ہیں۔یہ لوگ ذہنی اور جسمانی گندگی بھی نہیں پھیلاتے،خود بھی نفاق اور کفر سےپاک رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی ان سے بچا کر رکھتے ہیں‘ اللہ کو یہ دل اچھے لگتے ہیں۔ *2- قلب منیب* دوسرا دل قلب منیب ہے۔ (سورۃ الشعراء ، آیت 89) یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ سے توبہ کرتے رہتے ہیں اور اس کی اطاعت میں مصروف رہتے ہیں۔آپکو زندگی میں بے شمار ایسے لوگ ملیں گے جو اللہ کی اطاعت میں گم رہتے ہیں۔یہ اللہ سے ہر وقت توبہ کےخواستگار رہتےہیں۔اللہ منیب لوگوں کو بھی پسند کرتا ہے۔ *3- قلب مخبت* (سورۃ ق ، آیت 33) تیسرا دل قلب مخبت ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو جھکےہوئے‘مطمئن اور پرسکون ہوتےہیں۔میں نےزندگی میں عاجز لوگوں کو مطمئن اور پرسکون پایا‘ عاجزی وہ واحد عبادت ہے جس کےبارےمیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا’’جو بھی اللہ کےلیےعاجزی اختیار کرتاہے،اللہ اسکو بلند کر دیتا ہے *4- قلب وجل* چھوتھا دل قلب وجل ہے (سورۃ الحج ،آیت 54)یہ وہ لوگ ہیں جو نیکی کےبعد بھی ڈرتےرہتےہیں کہ اللہ ہماری یہ نیکی قبول کرےیا نہ کرے۔یہ لوگ ہر لمحہ اللہ کےعذاب سےبھی ڈرتےہیں۔یہ جانتےہیں اللہ نےاپنےانبیاء کو بھی غلطیوں کی سزا دی‘چنانچہ یہ اپنی بڑی نیکی کوبھی حقیر سمجھتے ہیں‘اللہ کو یہ لوگ بھی پسند ہیں۔ *5۔ پانچواں دل قلب تقی* ہے،یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کے شعائر کی تعظیم کرتے ہیں۔ یہ ان شعائر کی عبادت کی طرح تعظیم کرتے ہیں‘ یہ لوگ اگر کسی مجبوری سے عبادت نہ کر سکیں تو بھی روزہ داروں کے سامنےکھاتےپیتے نہیں اور یہ نماز اور اذان کے وقت خاموشی اختیار کرتے ہیں‘ اللہ کو یہ لوگ بھی پسند ہیں۔ *6۔ چھٹا دل قلب مہدی* ہے‘یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کے فیصلوں پر بھی راضی رہتے ہیں اور بخوشی قبول کر لیتے ہیں۔ اللہ کو یہ لوگ بھی پسند ہیں۔زندگی میں کبھی ایسے لوگ خسارے میں نہیں ھوتے۔اللہ انکےلیےبرائی کے اندر سے اچھائی نکالتا ہے۔لوگ ان کے لیے شر کرتے ہیں لیکن اللہ اس شر سے خیر نکال دیتا ہے *7۔ ساتواں دل قلب مطمئن* ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ کےذکر سے سکون ملتا ہے۔ یہ دن رات اللہ کا ذکر بھی کرتا رہتے ہیں ہے۔آپ بھی اگر ملال اور حزن سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ تسبیح شروع کر دیں‘ آپ کا دل اطمینان اور خوشی سے بھر جائے گا‘ درود شریف اور لاحول ولا قوۃ الاباللہ بہترین تسبیحات ہیں *8۔ آٹھواں دل قلب حئی* ہے،یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کی نافرمان قوموں کا انجام سن کر ان سے عبرت حاصل کرتے ہیں۔ کم تولنا‘جھوٹ‘ شر پھیلانا،شرک‘کفر اور تکبر‘برائی کی ترویج کرنے وغیرہ کو اپنی زندگیاں سے پاک کر لیتے ہیں اللہ کی نظر میں وہ لوگ قلب حئی ہوتے ہیں اور اللہ انھیں بھی پسند کرتا ہے۔ *9۔ نواں دل قلب مریض ہیں* یہ وہ لوگ ہیں جو شک‘ نفاق‘ بداخلاقی‘ ہوس اور لالچ کا شکار ہوتے ہیں۔ہم لوگ لالچ‘ ہوس‘ بداخلاقی‘ نفاق اور شک کو عادتیں سمجھتے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ روح اور دماغ کی بیماریاں ہیں اور جو لوگ ان بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں وہ اذیت ناک زندگی گزارتے ہیں‘اللہ ان لوگوں اور ان کے دلوں کو مریض سمجھتا ہے‘ میرا دعویٰ ہے آپ اپنی زندگی میں صرف شک کا مرض پال لیں آپ چند برسوں میں دل‘ پھیپھڑوں‘گردوں اور جسمانی دردوں کی دوائیں کھانے پر مجبور ہو جائیں گے اور آپ بس شک کی عادت ترک کر دیں آپ کی ادویات کم ہونے لگیں گی‘ آزمائش شرط ہے۔ *10۔۔دسواں دل قلب الاعمی* ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو دیکھتےہیں اور نہ سنتےہیں۔ یہ بےحس لوگ ہوتے ہیں۔اللہ انھیں اندھےاور بہرےلوگ کہتا ہے اور مومنوں کو حکم دیتا ہےتم بس انھیں سلام کرو اور آگےنکل جاؤ۔انہیں سمجھانےکی کوشش کریں گےتو آپکا بلڈ پریشر بڑھ جائےگاچنانچہ آپ بھی اللہ کی نصیحت پر عمل کریں *11۔ گیارہواں دل قلب اللاھی* ہے۔یہ وہ دل ہے جو قرآن سے غافل اور دنیا کی رنگینیوں میں مگن ہے۔اللہ ان غافل لوگوں کو بھی پسند نہیں کرتا اور یہ بھی بالآخر عبرت کا نشان بن جاتے ہیں *12۔ بارہواں دل قلب ا لآثم* ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو حق پر پردہ ڈالتے اور گواہی چھپاتے ہیں‘ آپ تاریخ پڑھ لیں آپ گواہی چھپانے اور حق پر پردہ ڈالنے والے معاشروں اور لوگوں کو تباہ ہوتے دیکھیں گے‘ اللہ کو یہ لوگ بھی پسند نہیں۔ (اٰثِمٌ قَلْبُهٗ ، سورۃ البقرہ ، آیت 283) *13۔ تیرہواں اور آخری دل متکبرہوتا ہے* ۔یہ لوگ تکبر اور سرکشی میں مبتلا ہوتے ہیں اور اپنی دین داری کو بھی گھمنڈ بنا لیتے ہیں یوں یہ ظلم اور جارحیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔کبر، اللہ کا وصف ہے، اللہ یہ وصف کسی انسان کے پاس برداشت نہیں کرتاچنانچہ معاشرہ ہو‘ ملک ہو یا پھر لوگ ہوں تاریخ گواہ ہے یہ فرعون اور نمرود کی طرح عبرت کا نشان بن جاتے ہیں‘ دنیا میں آج تک کسی مغرور شخص کو عزت نصیب نہیں ہوئی‘ وہ آخر میں رسوائی اور ذلت تک پہنچ کر رہا‘ اللہ کو یہ دل بھی پسند نہیں۔ (قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ ، سورۃ المؤمن ، آیت 35 آپ ان 13 دلوں کو سامنے رکھیں اور اپنے دل کو ٹٹول کر دیکھیں‘ آپ کے سینے میں اگر کوئی برا دل ہے تو آپ توبہ کریں اور اچھے دل کی طرف لوٹ جائیں‘ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنے کرم اور فضل کے دروازے کھول دے گا‘
EDUCATION, KNOWLEDGE, ENTERTAINMENT YOU CAN PUBLISHED YOUR CREATIONS BY EMAILING at panhwar2005@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
Class Five - 5 Sindhi all lessons solved Exercises along with Question and Answers according to STB syllabus
-
MCQs PAKISTAN PENAL CODE 1860 1. Pakistan Penal Code, 1860 was enacted on ________ A. ...
-
Code Of Criminal Procedure 1898 PAKISTAN 1. The Code of Criminal Procedure, 1898 was passed or enacted on ...
-
Class Four - 4 Sindhi all lessons solved Exercises along with Question and Answers according to STB syllabus
-
MCQs Code of Civil Procedure 1908 Pakistan Part-I 1. The Code of law which deals with Courts of Civil Judicature i...
-
MCQs Constitution of Pakistan 1973 enforced on 14 August 1973 as said as By-Cameral law in Pakistan 1. Constitution of 197...
-
Reading Comprehension Passages with Q&A Passage Philosophy of Education is a label applied to the study of the purpose, process, natu...
-
Qanun-e-Shahadat, 1984 PAKISTAN 1. Qanun-e-Shahadat, 1984 was made by the President on _______ A....
-
US-AID announced 13000 vacant posts of HST, JST, PST, SLT, ALT & non teaching staff for new project named US-AID-SINDH TEACHING PROGRA...
No comments:
Post a Comment