اردو گرائمر MCQS
1) اسم معرفہ کی کتنی اقسام ہیں؟
الف۔پانچ
ب۔چار 💞
ج۔چھ
2) اسم علم کی کتنی اقسام ہیں؟
الف۔پانچ 💞
ب۔چار
ج۔سات
3) اسم علم کی اقسام ہیں۔
الف۔اسم اشارہ،اسم موصول،اسم ضمیر،اسم مصغر،اسم مکبر
ب۔اسم تخلص،اسم خطاب،اسم لقب،اسم کنیت،اسم عرف 💞
ج۔اسم نکرہ،اسم معرفہ،اسم جمع،اسم مصدر،اسم،جامد
4) وہ مختصر نام جو شاعر اپنے شعروں میں لاتے ہیں اس کو کیا کہتے ہے؟
الف۔لقب
ب ۔عرف
ج۔تخلص 💞
5) الفاظ____ قسم ہوتے ہیں۔
الف) دو 💞 (کلمہ، مہمل)
ب) تین
ج) چار
6) بے معنیٰ لفظ کو کہتے ہے۔
الف۔کلمہ
ب۔مہمل 💞
ج۔حرف
7) با معنیٰ لفظ کو ۔۔۔۔۔کہتے ہے
الف ۔کلمہ 💞
ب۔مہمل
ج۔حرف
8) بناؤٹ کے لحاظ سے اسم کی کتنی اقسام ہیں۔
الف۔پانچ
ب۔تین 💞 (اسم جامد، اسم مصدر، اسم مشتق)
ج۔دو
9) کلمہ کی کتنی اقسام ہیں؟
الف۔دو
ب۔تین 💞 (فعل، حرف، اسم)
ج۔پانچ
10) اسم علم،اسم ضمیر،اسم اشارہ،اسم موصول،کونسی اسم کی اقسام ہیں؟
الف۔اسم نکرہ
ب۔اسم مشتق
ج۔اسم معرفہ 💞
11) وہ نام جو لاڈ پیار یا حقارت کی وجہ سے پڑ جائے کیا کہلاتے ہیں؟
الف ۔عرف 💞
ب۔کنیت
ج۔لقب
12) وہ نام جو ماں،باپ،بیٹے بیٹی کی نسبت سے پکارا جائے کیا کہلاتے ہیں؟
الف۔لقب
ب۔کنیت 💞
ج۔عرف
13) اسم ضمیر کی کتنی حالتیں ہیں؟
الف۔چار
ب۔تین 💞 (اسم ضمیر مطلق، اسم ضمیر حاضر، اسم ضمیر غائب)
ج۔پانچ
14) وہ کلمہ جو کسی اسم کی جگہ بولا جاے کیا کہلاتے ہیں۔
الف۔اسم موصول
ب۔اسم اشارہ
ج۔اسم ضمیر 💞
15) مادرملت گرائمر کی رو سے کیا ہے.. ؟
کنیت
لقب
خطاب 💞
16) جس اسم کی جگہ اسم ضمیر بولا جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
الف۔مشارو الیہ
ب۔مرجع 💞
ج۔ضمیر اضافی
17) انسان کے لیے استعمال ہونے والی ضمیر کیا کہلاتی ہے؟
الف۔ضمیر شخصی 💞
ب۔ضمیر غائب
ج۔ضمیر متکلم
18) وہ ضمیر جو اس شخص کے لیے استعمال کی جائے جو سامنے موجود نہ ہو کیا کہتےہیں؟
الف۔ضمیر حاضر
ب۔ضمیر متکلم
ج۔ضمیر غائب 💞
19) وہ ضمیر جو اس شخص کے لیے استعمال کی جائے جو سامنے موجود ہو کیا کہتےہیں؟
الف۔ضمیر حاضر 💞
ب۔ضمیر متکلم
ج۔ضمیر غائب
20) وہ ضمیر جو بات کرنے والا شخص اپنے لیے استعمال کرے کیا کہلاتے ہیں؟
الف۔ضمیر متکلم 💞
ب۔ضمیر حاضر
ج۔ضمیر غائب
21) جب ضمیر کام کرنے والے شخص کی جگہ استعمال ہو تو یہ ضمیر کی کونسی حالت ہے؟
الف۔حالت مفعولی
ب۔حالت فاعلی 💞
ج۔حالت اضافی
22) جب ضمیر ایسے شخص کی جگہ استعمال ہو جس پر کوئی کام واقع ہواہو،وہ ضمیر کی کونسی حالت ہیں؟
الف۔حالت مفعولی 💞
ب۔حالت اضافی
ج۔حالت فاعلی
اردو جماعت نہم
23) جملے میں جس شخص یا چیز کے بارے میں کچھ کہا جائے اسے کیا کہتے ہے؟
الف۔مسند
ب۔مسند الیہ 💞
24) جملے میں فاعل کے بارے میں کچھ کہا جائے اسے کیا کہتے ہے؟
الف۔مسند
ب۔مسندالیہ 💞
ج۔فعل ناقص
25) فواد نیک ہے۔جملے میں مسند الیہ کیا ہے؟
الف۔نیک
ب۔ہے۔
ج۔فواد 💞
26) سائرہ اچھی لڑکی ہے۔جملے میں مسند کیا ہے؟
الف۔اچھی لڑکی 💞
ب۔لڑکی
ج۔ہے۔
27) جس جملے میں مسند الیہ اور مسند دونوں اسم ہوں اور فعل ناقص آئے ،اسے کونسا جملہ کہاجاتاہے؟
الف۔جملہ فعلیہ
ب۔جملہ اسمیہ 💞
ج۔جملہ خبریہ
28) جملہ اسمیہ کے فاعل کو کیا کہا جاتا ہے؟
الف۔خبر
ب۔مبتدا 💞
ج۔فعل ناقص
29) جملہ اسمیہ میں صفت کو کیا کہا جاتا ہے؟
الف۔خبر 💞
ب۔مبتدا
ج۔فعل ناقص
30) موسم خوش گوار ہے۔جملہ میں مبتدا کیا ہے؟
الف۔موسم 💞
ب۔خوشگوار
ج۔ہے۔
31) جملہ اسمیہ کی بنیادی اجزاء کتنی ہیں؟
الف۔دو
ب۔تین 💞 (مبتدا، خبر، فعل ناقص)
ج۔پانچ
32) کنول نیک ہے۔جملہ میں فعل ناقص کونسی ہے؟
الف۔کنول
ب۔کونسی
ج۔ہے۔ 💞
33) جس جملے میں مسند الیہ تو اسم ہو ،مگر مسند میں کوئ فعل موجود ہو۔ایسا جملہ کیا کہلاتا ہے؟
الف۔جملہ اسمیہ
ب۔جملہ فعلیہ 💞
ج۔فعل ناقص
34) نعمان ہنسا۔جملہ کونسی قسم ہے؟
الف۔جملہ فعلیہ 💞
ب۔جملہ اسمیہ
ج۔فعل ناقص
35) وہ مرکب جس سے سننے والے کو پورا مطلب حاصل نہ ہو،کیا کہلاتا ہے؟
الف۔مرکب تام
ب۔مرکب ناقص 💞
ج۔مرکب مفید
36) میرا قلم ۔کونسا مرکب ہے؟
الف۔مرکب ناقص 💞
ب مرکب تام
ج۔مرکب مفید
37) دویا دو سے زیادہ الفاظ کا وہ مجموعہ جو اہل زبان کا مرتب کردہ ہو اور جس کے حقیقی کی بجائے مجازی معنی مراد لیے جائیں کیا کہلاتا ہے؟
الف۔ضرب المثل
ب۔محاورہ 💞
ج۔قصیدہ
38) مریم ۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور جانا ہے۔
الف۔نے 💞
ب۔کو
ج۔کا
39) مرکب تام کو مرکب ۔۔۔۔۔بھی کہا جاتا ہے۔
الف۔مفید 💞
ب۔ناقص
ج۔استعارہ
40) کسی ایک چیز کو کسی خاص خوبی یا خامی کی وجہ سے کسی دوسری چیز کی مانند قرار دینا کیا کہلاتا ہے؟
الف۔منقبت
ب۔تشبیہ 💞
ج۔مرثیہ
41) پانی برف کی طرح ٹھنڈا ہے۔گرائمر کی رو سے کیاہے؟
الف۔تشبیہ 💞
ب۔مثنوی
ج۔محاورہ
42) جو نظم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں لکھی جائے کیا کہلاتی ہے؟
الف۔نعت 💞
ب۔حمد
ج۔منقبت
43) جس نظم میں اولیائے اللہ یابزرگان دین کی تعریف میں لکھی جائے کیا کہلاتی ہے؟
الف۔حمد
ب۔منقبت 💞
ج۔قصیدہ
44) جس نظم میں بندہ اپنے خدا سے التجاء کرتا ہے اور دین ودنیا کی بھلائی مانگتا ہے ،کیا کہلاتی ہے؟
الف۔مرثیہ
ب۔منقبت
ج۔مناجات 💞
45) جو نظم کسی بادشاہ یا وزیر ،کسی دولت مند آدمی کی تعریف میں لکھی جائے کیا کہلاتی ہے؟
الف۔قصیدہ 💞
ب۔مرثیہ
ج۔مناجات
46) جس نظم میں کسی کی موت پرغم کا اظہار کیا جاتا ہے،کیا کہلاتی ہے؟
الف۔مناجات
ب۔مثنوی
ج۔مرثیہ 💞
47) وہ طویل نظم جس میں کوئ قصہ کہانی،کسی جنگ کے حالات یا فلسفے کی کوئ لمبی چوڑی بات بیان کی گئ ہوتی ہے،کیا کہلاتی ہے؟
الف۔مرثیہ
ب۔مناجات
ج۔مثنوی 💞
48) اگر کوئی لفظ اپنے اصلی معنوں کی بجائے مجازی معنوں میں استعمال ہو اور اصلی اور مجازی معنوں میں تشبیہ کا تعلق ہو ،تو اسے کیا کہلائے گا؟
الف۔محاورہ
ب۔مشبہ
ج۔استعارہ 💞
49) جس نظم کے ہر بند میں تین معرعے ہوں ۔۔۔۔۔۔کہلاتی ہے؟
الف۔مربع
ب۔مثلث 💞
ج۔مسدس
50) جس نظم کے ہر بند میں چار مصرعے ہوں کیا کہلاتی ہے؟
الف۔مربع 💞
ب۔مسدس
ج۔مخمس
51) جس نظم کے ہر بند میں پانچ مصرعے ہوں،کیا کہلاتی ہے؟
الف ۔مسدس
ب۔مخمس 💞
ج۔مربع
52) جس نظم کے ہر بند میں چھ مصرعے ہوں،کیا کہلاتی ہے؟
الف۔مسدس 💞
ب۔مخمس
ج۔مربع
53) اگر کسی لفظ کو حقیقی معنوں کی بجائے مجازی معنوں میں اس طرح استعمال کیا جائے کہ حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہ کے علاؤہ کوئی اور تعلق پایا جائے ،کیا کہلاتی ہے؟
الف۔استعارہ
ب۔ضرب المثل
ج۔مجاز مرسل 💞
اردو جماعت دہم
54) مضمون کتنو ں حصوں پر مشتمل ہوتاہے؟
الف۔چار
ب۔پانچ
ج۔تین 💞
55) تمہید،نفس مضمون،خاتمہ ،یہ کس چیز کے حصے ہیں؟
الف۔عبارت
ب۔مضمون 💞
ج۔غزل
56) کیطرح،کی مانند،جیسا،کاسا،کی سی،مثل،وغیرہ کس چیز کی مثال ہیں؟
الف۔تمہید
ب۔تشبیہ 💞
ج۔استعارہ
57) وہ ساری پلیٹ کھا گیا۔جملہ قواعد کی رو سے کیاہے؟
الف۔استعارہ
ب۔مجاز مرسل 💞
ج۔محاورہ
58) شاہد آفریدی (مشہور کرکٹر) آج ان سے ملاقات ہوئی۔جملہ قواعد کی رو سے کیا ہیں؟
الف۔جملہ اسمیہ
ب۔جملہ فعلیہ
ج۔جملہ معترضہ 💞
59) مرکبات کی کتنی اقسام ہیں؟
الف۔دو 💞 (مرکب تام، مرکب ناقص)
ب۔تین
ج۔چار
60) وہ مرکب جس میں سننے والا پورا مطلب سمجھ سکے ،کونسا مرکب کہلاتا ہے؟
الف۔مرکب توصیفی
ب۔مرکب تام 💞
ج۔مرکب ناقص
61) وہ مرکب جس میں سننے والا پورا مطلب نہ سمجھ سکے کیا کہلاتا ہے؟
الف۔مرکب ناقص 💞
ب۔مرکب تام
ج۔مرکب اضافی
62) خط لکھنے والے کو کیا کہتے ہے؟
الف۔خوش خط
ب۔کاتب 💞
ج۔مکتوب الیہ
63) جس کو خط لکھا جاتاہے اسکو کیا کہتے ہے؟
الف۔مکتوب الیہ 💞
ب۔کاتب
ج۔خط نویسی
No comments:
Post a Comment