Sunday, March 6, 2022

دل کی بات HEART DESEASE

 دل کی بات ! 

کبھی آپ نے سوچا ھے کہ آج کل دل کی بیماری کیوں زیادہ ھوتی جارہی ھے ۔

دل کے تمام حصوں کی بیماریاں چاھے وہ دل میں خون لانے والی نالیاں ھوں یا دل کے پٹھے ، دل کے والوز ھوں یا دل کا بجلی کا نظام ، دل کے باھر جھلی نما غلاف ھو یا جسم کے دوسرے اعضاء کی وجہ سے دل کا خراب ھونا ، سب ھی بہت زیادہ ھوتی جارھی ھیں ۔ 

ھمیں سوچنا ھوگا ! 

ھم خود اس کے ذمہ دار ہیں ۔ 

ھر خاندان میں دل کے مریض بہت زیادہ ھوتے جارھے ھیں ۔

دل کے پیدائشی امراض کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ھوتا جارھا ھے ۔

دل کے امراض وبائی نہیں ھیں لیکن انہوں نے وبائی شکل اختیار کرلی ھے ۔

آئیں !  ھم سب مل کر ان وجوھات کو کنٹرول کریں یا ان کا خاتمہ کردیں جو دل کے امراض پیدا کرنے کے ذمہ دار ھیں ۔

صرف ایک ھی حل ھے ، زندگی کے تمام معاملات میں سادگی اور میانہ روی اختیار کرلیں ، چاہے وہ آپ  کے رہنے کا انداز ھو یا کھانے پینے کا ، روزمرہ کے معمولات  ھوں یا لوگوں سے ملنے جلنے کے ، سب میں سادگی اور میانہ روی اختیار کرلیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ دل کی بیماریوں کی شرح کس تیزی سے نیچے آتی ھے ۔

 ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔

No comments:

Post a Comment

WHY YOU ANGRY